تین سے 4 ہفتوں میں یہ حکومت ختم ہو جائے گی، فیصل واوڈا

کراچی ( یاسر ملک سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تین سے 4 ہفتوں میں یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

ڈیڑھ سال تو بہت دور کی بات ہے حکومت 4 ہفتے پورے نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو چھٹی پر بھیج دیا گیا، امریکہ نے آج ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے، ایم کیو ایم کو کبھی حکومت میں شامل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت عوام کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی، ہم صوبائی استعفوں کی طرف بھی جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں