تحریک عدم اعتماد کا شور، جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

لاہور: (مبشر بلوچ سے ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض جہانگیر ترین گروپ بھرپور طریقے سے متحرک ہوگیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ ایک ایسے وقت میں متحرک ہوا ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پورے ملک میں شور شرابہ ہے۔

اس ضمن میں یوتھ ویژن نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے دعوؤں اور معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوتھ ویژن نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین جو بھی فیصلہ کریں گے اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور لبیک کہا جائے گا۔

اس ضمن میں یوتھ ویژن نیوز نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے پی ایس ایل کا میچ بھی اکھٹے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا اور بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں