تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست تیار
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے ) سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا معاملہ ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست تیار کر لی۔
اسلام آباد: درخواست جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ کسی بھی امیدوار کی نااہلی عدالت میں چیلنج کیے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے۔
از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائے، کسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے
درخواست کے مطابق غلطی کرنے والوں کو نظرثانی اور معافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے،درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا سپریم کورٹ بار نے درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے
Load/Hide Comments