بہاولپور میں نئے آر پی او کی انٹری غازی محمد صلاح الدین نے چارج سنبھالتے ہی سخت احکامات جاری کر دیے

rpo-ghazi-muhammad-salahuddin-takes-charge-bahawalpur-police-governance

یوتھ ویژن نیوز : (ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور) غازی محمد صلاح الدین نے بہاولپور میں بطور نئے آر پی او چارج سنبھال لیا، شفافیت، عوامی خدمت اور فوری انصاف پر مبنی پولیس گورننس کو ترجیح دی۔

بہاولپور میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین (PPM) نے آر پی او آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، جہاں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ایس پی لیگل ریجن محمد خان، ایس پی آر آئی بی حسن رضا، ڈی ایس پی/اے ڈی آئی جی محمد یونس علی اور ڈی ایس پی لیگل توقیر انور سمیت متعدد افسران و سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔

چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او نے آفس کی مختلف برانچز کا تفصیلی دورہ کیا اور دستیاب سہولیات، عملے کی کارکردگی اور جاری امور کا جائزہ لیتے ہوئے برانچ ہیڈز سے بریفنگ حاصل کی۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ہر سطح پر پیشہ ورانہ معیار، شفاف طرزِ کار، عوامی خدمت، فوری کارروائی اور شہری شکایات کے بروقت ازالے کو ترجیح دی جائے کیونکہ یہ پولیس کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں جن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غازی محمد صلاح الدین نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، بنیادی مسائل کا فوری حل اور مظلوم کی داد رسی ان کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ ان کا دفتر ہر وقت عام شہریوں کے لیے کھلا رہے گا تاکہ عوام بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کرسکیں۔ واضح رہے کہ آر پی او بہاولپور کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب اور ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کے عہدوں پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، شفاف انتظامی طرز اور فوری فیصلوں کے باعث مؤثر پولیس افسر سمجھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں