بھارتی پنجاب کے عوام نے نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

بھارتی پنجاب کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے پنجاب آمد کے موقع پر کسانوں نے شدید احتجاج کیا اور ضلع فیروزپور میں ان کے قافلے کا راستہ روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی کار کئی منٹ تک سڑک پر رکی رہی، کسانوں نے گاڑی کے سامنے نعرے لگائے۔

اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو اپنے حصار میں لئے رکھا،بعد ازاں نریندرمودی دورہ پنجاب ختم کر کے واپس دہلی چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی حکومت نے پنجاب حکومت پر ناقص سیکیورٹی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں