نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران کے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا دفتر خارجہ آمد پر خیر مقدم

“نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دفتر خارجہ میں ڈاکٹر علی لاریجانی مصافحہ کرتے ہوئے

یوتھ ویژن نیوز: (مس کنول فرید سے) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کا دفترِ خارجہ آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا، جو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

مزید یہ بھی پڑھیں :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، سکیورٹی، سرحدی تعاون، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور میں شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں قریبی رابطہ اور پالیسی ہم آہنگی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں