اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی،اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہاہے:عثمان بزدار

لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی- اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہاہے -انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں -استعفوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی باتیں سن کر عوام تنگ آ چکے ہیں -اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں -یہ لوگ صرف اپنے آپ کو میڈیا میں ز ندہ رکھنا چاہتے ہیں -انہوں نے کہاکہ عوام جا ن چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں -قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں