آصف زرداری اور سراج الحق ملاقات منسوخ
لاہور: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق طے شدہ ملاقات آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام سات بجے ملاقات ہونا طے تھی۔
اس ضمن میں ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے ملاقات ممکن نہیں ہے البتہ طبیعت کی بہتری پر رابطہ کرکے دوبارہ ملاقات طے کی جائے گی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پانچ رکنی وفدکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کرنا تھی۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون بات چیت کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
Load/Hide Comments