الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد (مظہر چشتی سے ) – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

 الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ کر عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عمران کی بھکر ، لیہ  اور خوشاب میں تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض چوہان کے مبینہ الزامات پر بھی پیمرا سے ریکارڈ مانگ لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پیمرا سے ریکارڈ موصول ہونے پر الیکشن کمیشن اس کا جائزہ لے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین عمران خان سے مبینہ الزامات کے شواہد مانگے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں