اسلام آباد میں ویمن انٹرپرینیور شپ کانفرنس خواتین کی کاروباری شمولیت اور مساوات پر زور

women-entrepreneurship-conference-equality-wcon-2025

یوتھ ویژن نیوز:(خصؤصی رپورٹ برائے قراۃ العین خان سے) اسلام آباد میں ویمن انٹرپرینیور شپ کانفرنس کا انعقاد خواتین کی اقتصادی خودمختاری، مساوات اور کاروباری مواقع بڑھانے پر اہم مکالمہ۔ برٹش کونسل کا کہنا ہے: مساوات اور اشتراکیت ہماری بنیاد۔

اسلام آباد میں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہونے والی ویمن انٹرپرینیور شپ کانفرنس میں ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے پاکستان میں خواتین کی اقتصادی شمولیت بڑھانے اور کاروباری ماحول میں مساوات کے فروغ پر زور دیا۔ چینج میکانکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور برٹش کونسل کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا موضوع “مساوات” تھا، جس کا مقصد ایسی رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے جو خواتین کی کاروباری ترقی کے راستے میں حائل ہیں۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب اعتماد، یکساں مواقع اور شمولیت پر مبنی نظام کو فروغ دیا جائے۔ کانفرنس نے خواتین کی کاروباری صلاحیت کو ابھارنے کے لیے پالیسی اصلاحات، مالی رسائی، اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ضروری قرار دیا۔

برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہمپسن نے کہا کہ وی کون کے ساتھ شراکت پر فخر ہے کیونکہ مساوات اور اشتراکیت برٹش کونسل کے بنیادی اصول ہیں، اس لیے خواتین کو کاروباری مواقع دینے کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

کانفرنس کے پالیسی سیشنز میں کاروباری پالیسی میں مساوات کے نفاذ، صنفی لحاظ سے جوابدہ اصلاحات، اور اکیڈمیا، صنعت اور TVET سیکٹر کے درمیان مضبوط تعلقات کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی، تاکہ معاشی نظام میں خواتین کی مکمل شمولیت ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں