اسحاق ڈار اور آئی ایف اے سی صدر کی ملاقات—مالی شفافیت پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آئی ایف اے سی صدر کی اسلام آباد میں ملاقات

یوتھ ویژن نیوز:(مس کنول فریدسے)اسحاق ڈار سے آئی ایف اے سی صدر کی ملاقات—پاکستان میں مالی شفافیت اور جدید اکاؤنٹنسی اصلاحات پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (IFAC) کے صدر ژاں بوقو کی ملاقات میں پاکستان میں مالی شفافیت، گورننس اور جدید اکاؤنٹنسی معیارات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جہاں اسحاق ڈار نے مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنسی کا شعبہ شفاف مالیاتی نظم و نسق کی بنیاد ہے۔

ٹیکنالوجی اور گلوبل معیار نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی مالیاتی شعبے کیلئے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے، اس لیے پاکستان کے پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کو عالمی تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA) کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ آڈٹ کوالٹی اور SMEs کی معاونت ملاقات میں آڈٹ کوالٹی میں بہتری، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں (SMEs) کیلئے سہولت کاری، اخلاقی رپورٹنگ اور عالمی معیارات کے مطابق اکاؤنٹنسی نظام کی اپ گریڈیشن پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پاکستان آئی ایف اے سی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں