آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ
راولپنڈی – (وآصب ابراہیم غوری سے )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا-
آرمی چیف نے ایل اوسی کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے ایل اوسی کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پرافسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف بھی کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل اوسی پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔