آئی ایم ایف کا غریب ممالک کے لیے قرضے میں مزید ریلیف کا فیصلہ،چار ماہ میں 115 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے

واشنگٹن ۔ (یاس ملک سے ):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے غریب ممالک کے لیے قرضوں میں مزید ریلیف کی منظوری دی ہے ۔ جرمن نشریاتی ادارے نے آئی ایم ایف کے حوالے سے بتایا کہ 25 ممالک کو سی سی آر ٹی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت جنوری سے اپریل 2022 تک مجموعی طور پر 115 ملین ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا، اس فنڈ کے تحت ایسے غریب ترین ممالک کو قرضے فراہم کیے جاتے ہیں

جو قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہوں یا صحت کے حوالے سے بحران کا شکار ہوں۔ آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں میں ریلیف دینے کا یہ پانچواں اور آخری مرحلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں