جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تاریخی گارڈ آف آنر

“جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیے جانے کا منظر

یوتھ ویژ ن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، تقریب میں تینوں افواج کے سربراہ شریک تھے۔

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب کی اہمیت آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزازی تقریب ان کی نئی ذمہ داریوں کے اعتراف میں منعقد کی گئی، جس میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ خطاب اور اسٹریٹجک وژن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، جب کہ جنگ کا مستقبل سائبر اسپیس، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم، خلا، انفارمیشن آپریشنز، اے آئی اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے نئے محاذوں پر لڑا جائے گا۔ انہوں نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کے لیے نئے سی ڈی ایف ہیڈکوارٹرز کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ معرکہ حق کی اہمیت آرمی چیف نے کہا کہ معرکہ حق قوم اور پاک فوج کے جوانوں کی لازوال بہادری کا سنہری باب ہے اور اس کے ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگوں کا نصاب بن چکے ہیں۔ آخر میں پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے ہیروز کو معرکہ حق میں شجاعت کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر فوجی آفسران کے ساتھ بیٹھے ہوئے
فیلڈ مارشل عاصم منیر فوجی آفسران کے ساتھ بیٹھے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں