بد ترین خساروں کی وراثت،کوروناوائرس کی عالمگیر وبااورعالمی سطح پرریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پرگامزن ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کاایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے، بد ترین خساروں کی وراثت،کورونا وائرس کی عالمگیر وبا اور عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کاایجنڈا ہی مایوسی پھیلانا ہے،ان کی روزی روٹی ہی اس میں لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کیا معاشی حالات ہیں پاکستان کا موازنہ کریں تو ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے،بد ترین خساروں کی وراثت،کورونا وائرس کی عالمگیر اور عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہے جن کے پاس ہر بات کے جواب میں کہانی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ?ان سے اربوں روپے کی رسیدیں مانگیں تو بھی کہانی سناتے ہیں کہ کبھی قطری نے دیئے، اب نئی کہانی کہ مریدوں نے دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں