اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پی ایچ ڈی سکالر صنم لطیف کا کامیاب پبلک ڈیفنس،چین پاکستان تعلقات پر تحقیق کو سراہا گیا
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبۂ پاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی سکالر صنم لطیف کا پبلک ڈیفنس بدھ کے روز کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع پیش کیا۔
تحقیقی موضوع اور اہمیت
سکالر صنم لطیف نے اپنے مقالے بعنوان ” چین پاکستان تعلقات: مفاداتی ہمسائیگی سے اسٹریٹجک شراکت داری تک (1999–2022)“ میں دوطرفہ تعلقات کے ارتقا کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ تحقیق موجودہ علاقائی اور عالمی تناظر میں اہمیت کی حامل ہے۔
پبلک ڈیفنس کے دوران امیدوار نے اپنے تحقیقی نکات، نتائج اور سفارشات پر روشنی ڈالی اور ماہرین و شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔
سکالر صنم لطیف کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر نور حمید خان جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر عشرت نورین تھیں۔ ڈیفنس کمیٹی کی صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے کی۔ تقریب میں اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موضوع پر سیر حاصل بحث میں حصہ لیا۔
علمی اہمیت اور اثرات
شعبۂ پاکستان اسٹڈیز کے ذمہ داران نے کہا کہ اس نوعیت کی تحقیقی کاوشیں نہ صرف علمی معیار کو بلند کرتی ہیں بلکہ قومی و بین الاقوامی امور کی بہتر تفہیم میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
کامیابی پر مبارکباد
پبلک ڈیفنس کے اختتام پرسکالر صنم لطیف کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی گئی۔