روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

گوگل اورٹک ٹاک پاکستان میں دفترکھولنے کیلیےتیار،فیس بک منیٹائیزیشن کا بھی آغاز

گوگل نے ایس ای سی پی میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی، حکام آئندہ ہفتے دفتر کھولنے آئیں گے، وزیر آئی ٹی: ٹک ٹاک نے بھی دفتر کھولنے پر آمادگی ظاہر کردی، پاکستانی تخلیق کار فیس بک اسٹارز کے نئے فیچر سے پیسے کما سکتے ہیں، وزیرخارجہ

پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے 2 دن میں بڑی خبریں سامنے آگئیں۔گوگل   پاکستان میں بطورکمپنی رجسٹریشن کے بعدآئندہ ہفتے اپنا دفتر کھولنے جارہا ہے جبکہ ٹک ٹاک بھی پاکستان میں رابطہ دفتر کے قیام پر متفق ہوگیا۔

دوسری جانب فیس بک نے اپنے نئے اسٹارفیچر کے ذریعے پاکستانی تخلیق کاروں کیلیے منیٹائزیشن کا آغاز کردیا۔

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم گوگل پاکستان میں رابطہ دفتر کھولنے کے لیے تیار ہے۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین الحق نے جمعہ کو اعلان کیا کہ عالمی کمپنی پہلے ہی پاکستان میں  کمپنی کے طور پر خود کو رجسٹر کروا چکی ہے۔

امین الحق نے میڈیا کوبتایا کہ”اگلے ہفتے کے اوائل میں گوگل کا ایک وفد سنگاپور سے پاکستان آنے والا ہے اور کمپنی ممکنہ طور پر یہاں ایک فعال دفتر کے قیام کا اعلان کرے گی“۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک نے پاکستان میں رابطہ دفتر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔تاہم گوگل نے پہلے ہی اس سلسلے میں برتری حاصل کر لی ہے اور کمپنی پہلے ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کراچی رجسٹری میں رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔

رجسٹریشن، دفتر کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے جو کہ غیر قانونی آن لائن مواد (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) کے قواعد 2021 کے تقاضوں میں سے ایک ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو رجسٹرڈ ہونے اور دفاتر کھولنے کے بعد پاکستان کے قوانین اور اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی۔

قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرورزکو پاکستان میں رکھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیٹا محفوظ ہے۔ فی الحال تمام پلیٹ فارمز کا ڈیٹا ملک سے باہر محفوظ ہے۔

وزیر آئی ٹی نے حال ہی میں اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ مزید سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کریں گے، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویٹر اور میٹا اب تک تذبذب کا شکار ہیں۔

ملک میں ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے کہا کہ ٹویٹر اور میٹا دونوں کچھ بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے خطے اور عالمی سطح پر بھی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

ایگزیکٹیو نے کہاکہ میٹا میں  پاکستان کے لیے مذاکراتی ٹیموں کے اراکین کو تبدیل کر دیا گیا ہے، اس لیے میٹا اور ٹویٹر کے ساتھ بات چیت میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی یقین دہانی کے باوجود متضاد پالیسیوں کی وجہ سے کمپنیوں میں عدم اعتماد پیدا ہوا اور وہ پاکستان میں دفاتر قائم کرنے سے ہچکچا رہے تھے

دریں اثناوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کو میٹا (فیس بک) کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹر، سنگاپور کا دورہ کیا تاکہ پاکستان میں منیٹائزیشن کے لیے”سٹارز پروگرام“ کا آغاز کیا جا سکے۔یہ پروگرام پاکستان میں میٹا کنٹینٹ ڈویلپرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد کار میں اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں خوشخبری سناتے ہوئےکہا ہے کہ سنگارپور میں واقع میٹا کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑی خبر، اب پاکستانی تخلیق کار فیس بک اسٹارز کے نئے فیچر کے ذریعے اپنے مواد سے پیسے کما سکتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ  میٹا کا دورہ کرنے اور آپ کو اس خبر سے آگاہ کرنے والا  پہلا پاکستانی عہدیدار ہونے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے مدعو کرنے کے لیے ٹیم میٹا کا شکریہ۔

انہوں نے بتایاکہ  اس نئے فیچر کے ساتھ اب پاکستان میں رہنے والے تخلیق کار اپنے فیس بک مواد کو منیٹائز کر سکتے ہیں۔ انہیں جتنے زیادہ اسٹارز ملیں گے اتنا ہی زیادہ پیسہ کمائیں گے۔ امید ہے کہ خاص طور پر پاکستان کے نوجوان اپنے سوشل میڈیا سے زیادہ نتیجہ خیز استعمال کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com