برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے لیے امریکا کی اپیل مسترد کر دی
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) واشنگٹن: برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کو واضح کیا کہ برطانیہ اس وقت اس کارروائی کے لیے تیار نہیں۔
آبنائے ہرمز پر تعاون نہ ملا تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہوگا: ٹرمپ
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی تاکہ آبنائے ہرمز کھولا جا سکے۔ ان میں چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل تھے۔ تاہم جاپان نے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین نے خاموشی اختیار کی، جنوبی کوریا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اور فرانس نے پہلے ہی اپنے جہاز نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس کے بعد آبنائے ہرمز کھلوانے کے امریکی منصوبے پر عالمی حمایت محدود رہ گئی ہے، اور خطے میں کشیدگی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
Load/Hide Comments