سعودی عرب نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی ثالثی پر مبنی سیاسی حل کا مطالبہ کر دیا
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچانے کے لیے ایک ایسے سیاسی حل تک پہنچنا ناگزیر ہے، جس کے لیے پاکستان اپنی سفارتی اور ثالثی کوششیں بروئے کار لائے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زائد کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ،
سعودی عرب نے پاکستان کی ان کوششوں کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ نہ خطے کے مفاد میں ہے اور نہ ہی عالمی سلامتی و استحکام کے لیے فائدہ مند ہے۔
ریاض کا مزید کہنا ہے کہ بغیر کسی پر تشدد پیش رفت کے، صرف جامع سیاسی مذاکرات ہی خطے کو اس بحران سے نکال سکتے ہیں اور تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرتے ہوئے جنگ بندی کروانے میں کامیاب رہا تھا۔
Load/Hide Comments