پاکستان–چین تعلقات: نائب وزیراعظم کی زیر صدارت وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کی بریفنگ
یوتھ ویژن نیوز : (مس کنول فرید سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے آئندہ دورہ چین کی تیاری کے سلسلے میں آج ایک تفصیلی بریفنگ سیشن کی صدارت کی۔
جس میں وہ ساتویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے شریک صدر ہوں گے، اس موقع پر وفاقی سیکریٹری، بیجنگ میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کو ڈائیلاگ کی تیاری، عبوری پروگرام اور ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، محمد اسحاق ڈار نے پاکستان–چین تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے نتائج کو ترجیح دی جائے۔
جو دونوں ممالک کے موسمی اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کو مستحکم بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں، اس بریفنگ میں پاک چین تعلقات کی مستقبل کی راہ اور اہم اسٹریٹجک امور پر بھی غور کیا گیا۔
Load/Hide Comments