روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

"اسلاموفوبیا” ‘اسلاموفوبیا ہے کیا؟

تحریر۔۔۔۔۔ واصب ابراہیم غوری

اسلاموفوبیا (اسلام ہراسی) لفظ ’اسلام‘ اور یونانی لفظ ’’فوبیا‘‘ (یعنی ڈر جانا) کا مجموعہ ہے۔
اس سے غیر مسلم ’اسلامی تہذیب سے ڈرنا‘ اور ’نسلیت مسلم گروہ سے ڈرنا‘ مطلب لیتے ہیں۔
اکثر غیر مسلموں کو اسلام کے خلاف بڑھکایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے دلوں میں اسلام کا خوف داخل ہوتا ہے اس کو اسلاموفوبیا کہا جاتا ہے۔
اسلامو فوبیا یعنی اسلام سے دشمنی جس کی انگریزی (Islamophobia) ہے یا اسلام کا خوف۔
‘یہ نسبتا ایک جدید لفظ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
جس کا مفہوم بے جا طرفداری، نسلی امتیاز اور لڑائی کی آگ بھڑکانا طے کیا گیا ہے۔

بہت سارے لوگوں نے اس کی شناخت یہ بھی کرائی ہے کہ:
یہ لفظ مسلمان یا پھر ان کی شدت پسندی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
اس اصطلاح کے استعمال کا آغاز فرانسیسی زبان میں 1910ء میں۔
جبکہ!
انگریزی زبان میں 1923ءمیں ہوا۔
لیکن!
بیسویں صدی کی اسی اور نوے کے ابتدائی دہائیوں میں اس کا استعمال بہت ہی کم رہا۔

’11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ڈرامائی حملوں کے بعد کثرت سے اس لفظ کا استعمال ہوا۔

"تاریخ و ارتقا”
انگریزی زبان میں مستعمل یہ لفظ دنیا کی بیشتر زبانوں میں اسلام سے خوف و دہشت کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

‘مسلمانوں کے خلاف اس لفظ کی ایجاد کی 1987ء سے ہوتی ہے۔
جبکہ!
1997 ء میں اس اصطلاح کی تعریف کرنے کی کوشش کی گئی جب برطانوی رائٹر رونیمیڈ ٹروسٹ نے ” Islamophobia: A Challenge for Us All” کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں اس لفظ کی تعریف بیان کی کہ:
اسلامو فوبیا یعنی اسلام سے بے پناہ خوف اور نتیجتا ایک ایسا ڈر جو لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و عداوت کو جنم دیتا ہے اور فرانسیسی مصنفین کے نزدیک اس لفظ کا استعمال سب سے پہلے مالیہ ایمیلی نے "ثقافت اور وحشیت” کے عنوان پر مقالہ میں کیا جس کو 1994ء میں فرانس کے ایک اخبار لیمنڈا نے شائع کیا۔
جس میں اس نے اسلامو فوبیا کی صنف رواں کے تعلق سے بیان کیا۔
اور
‘1998ء میں صہیب بن الشیخ نے اپنی کتاب Marianne et le پروفèتے (ص:171)میں اس لفظ کو ایک باب کے عنوان کے طور پر لیا۔
عالمی پیمانہ پر اس لفظ کا استعمال خوب ہوا خصوصا 11 ستمر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ڈرامائی حملوں کے بعد روایت پسند اسلامی جماعتوں کی طرف سے رد عمل کے طور پر اس لفظ کو خوب فروغ دیا گیا۔

‘وہ شخص جس نے اسلام کی پاکیزہ، مقدس اور انسانی محبت سے لبریز ترجیحات کو منفی او غلط رنگ دے کا پوری دنیا میں اجگر کیا۔
جن کے بارے میں ہمارے وزیر اعظم صاحب کہتے ہیں کہ:
میں یورپی لوگوں کو قریب سے جانتا ہوں۔
میں ان میں رہا ہوں، یہ بہت اچھے اور نیک لوگ ہوتے ہیں۔
جبکہ!
ان میں اکثر شیطان اور اسلام دشمن مخالف لوگ ہی پائے گئے ہیں۔

جیسا کہ:
"برطانوی رائٹر رونیمیڈ ٹروسٹ”
جس نے اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں اور اپنی خواہشات کا اظہار اس نے اس انداز میں کیا ہے۔

اسلام ایک متحدہ گوشہ نشین بے حس و حرکت گروہ ہے جو ترقی و تبدیلی قبول نہیں کرتا۔

اسلام ایک الگ اور اجنبی دین ہے۔
جس کے اور دیگر ثقافتوں کے درمیان میں کوئی مشترک اقدار اور مقاصد نہیں ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ:
وہ ان سے متاثر نہیں ہوتا بلکہ ان میں اثر ڈال دیتا ہے۔
اسلام، شدت پسند، بے تکی باتیں کرنے والا اور خواتین کے تئیں سختی کرنے والا دین ہے۔

اسلام ایک ایسا دین ہے جو سختی اور دشمنی کی صفات سے متصف ہے جو خطرے میں دالنے والا ہے اور دہشت پسندوں کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف ثقافتوں سے لڑنے میں طاق ہے۔

اسلام ایک ایسی سیاسی آئیڈیا لوجی ہے جو سیاسی یا جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی اس شخص نے نہایت گھٹیا اور غلیظ زبان اسلام اور دینی تعلیمات کے بارے میں استعمال کی ہیں۔
جس کو یورپی دنیا بہت اہمیت دیتی ہے۔

"اسلاموفوبیا کا انسداد”
26 ستمبر 2018ء کو یورپی پارلیمان نے برسلز میں انسداد اسلاموفوبیا ٹول کٹ کا اجرا کیا اور مختلف حکومتوں، سماجی تنظیموں، میڈیا اور دیگر قانون بنانے والوں میں تقسیم کیا گیا۔
اس قدم کا مقصد اسلاموفوبیا سے لڑنا اور اسے بڑھتے اثرات کو ختم کرنا تھا۔اب پاکستان کی اقوام متحدہ قرادار منظور ہونے کے بعد سے 15 مارچ کو عالمی طور پر اسلام فوبیا کے طور پر دن منانے کا اعلا ن کیا گیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com