روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

نوجوانوں کے مسائل، حکومت کے عملی اقدامات

عبدالتواب خان
بلاشبہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی صلاحیتیں ترقی کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پڑھا لکھا اور فنی تعلیم و تربیت کا حامل نوجوان مسابقت کے اس دور میں ملک کو کہیں اونچا مقام عطا کرسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور ایسی پالیسیوں کی تشکیل اور اقدامات پر زیادہ فوکس کیاجاتا ہے جو نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعمیری شرکت کا باعث بنیں۔ صنعت وحرفت کا شعبہ ہو یا زراعت و لائیو اسٹاک کا، صحت و تعلیم ہو یا روزگار، سائنس و ٹیکنالوجی، امن اور سیاست کا شعبہ ہو، الغرض اکثر شعبوں میں نوجوانوں کی عملی شرکت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔پاکستان کے لئے اس’اثاثہ‘ کی اہمیت اور بھی دوچند ہے کیونکہ اس وقت پاکستان دنیا میں نوجوانوں کی پانچویں بڑی تعداد کا حامل ملک ہے۔ بین الاقوامی طور پراقوام متحدہ 15 سے24 سال کے افراد کو نوجوانوں کی آبادی کا گروپ قرار دیتا ہے، جب کہ پاکستان دولت ِمشترکہ کے متعین کردہ ضابطہ کے مطابق 15 سے 29 سال کے افراد کو نوجوانوں کی آبادی کا گروپ تصور کرتا ہے۔ ملکی آبادی میں نوجوانوں کے تناسب کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ کی مقرر کردہ نوجوانوں کی آبادی کے گروپ کے مطابق دنیا میں 15ویں نمبر پر ہے، جب کہ ملک کی 21.5 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی میں نوجوانوں کی آبادی کا تناسب 30.7 فیصد ہے اور پاکستان اس تناسب کے حوالے سے دنیا بھر میں 16 ویں نمبر پر ہے۔
نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں اور انھیں باصلاحیت ومعاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے وسیع پیمانے پرنوجوانوں کی ترقی پر مرتکز مفصل پروگرام کی ضرورت تھی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے اس سفر کا آغاز حکومتی سطح پر یوتھ افیئرزونگ کی تشکیل سے ہوا جس کے ذریعے وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام کا اجراء کیا گیا تاکہ نوجوانوں کو معاشی اور سماجی طور پرتمام شعبوں میں مضبوط اور خودمختار بنایاجاسکے۔


وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومتِ پاکستان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ذاتی روزگار کے ذریعے مالی خود مختاری کے مواقع مہیا کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اس نصب العین کے ساتھ حکو مت ِ پاکستان نے چھوٹے کاروباری قرضوں کی توسیع کے لیے رعایتی مارک اپ اور جزوی ضمانت کی سہولت کے ساتھ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم متعارف کرائی۔
پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون(PMYBL)وزیراعظم کی طرف سے ملک میں نوجوان تاجروں کو آگے لانے کے لیے متعارف کرائی گئی۔ PMYBL اسکیم کا بنیادی مقصد بے روزگار نوجوانوں کو کاروباری ادارہ قائم کرنے یا بڑھانے کے لیے قرضے فراہم کرنا ہے اور اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوان تاجروں کیلیے اگلے دو سال کے لیے407 بلین روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں فری لانسرز کے لیے ای ارن پروگرام کا اغاز کیاگیا۔ ای ارن کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ورکنگ سنٹرز قائم کئے گئے۔ 10 ہزار فری لانسرز کے لیے کام کی جگہ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ فری لانسرز کو بجلی اور ٹریننگ ہال کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔اور اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فری لانسرز کیلیے سو فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔


وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں میڈیا گریجویٹس کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدمات اٹھائے ہیں۔6 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 500 میڈیا گریجویٹس کی تربیت کیلئے 2 سالہ پروگرام کا اجرا کیا۔
حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب کی جانب سے سی ایم پنجاب میڈیا انٹرن شپ پروگرام کے تحت 500 تازہ گریجویٹس کو 3 ماہ کی مدت کے لیے انٹرن شپ فراہم کر کے انھیں اپنی صلاحیتوں کو پالش کرنے اور میڈیا انڈسٹری میں استعمال ہونے والے جدید ترین رجحانات اور تکنیکوں کو سیکھنے کا موقع دیا جارہاہے۔ اس پروگرام کے لیے صحافیوں کے بچوں کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاجبکہ خواتین کے لیے 50 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔انٹرن شپ پروگرام کے لیے 500 میڈیا گریجویٹس کی تربیت کے 2 سالہ پروگرام کے لیے 5 بیچ بنائے گئے ہیں۔ہر بیچ میں 100 امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر تربیتی پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے۔انٹرن شپ پروگرام میڈیا گریجویٹس کی تربیت کا 2 سالہ پروگرام کے پہلے مرحلہ کا آغاز ستمبر 2021 سے ہوا جبکہ دوسرا مرحلہ فروری 2022 سے شروع ہو چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا گریجویٹس کی تربیت کے عملی پروگرام کے بعد اسکی مانیٹرنگ کا لازمی اہتمام کیا جائے تاکہ ہر سال کی ضروریات اور بجٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں ردوبدل کیا جاسکے۔
تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد میڈیا گریجویٹس کو انٹرن شپ کی رقم اورسرٹیفیکیٹ بھی دیے جارہے ہیں تاکہ نوجوان سرکاری نوکری کے حصول کے وقت اسے بطور ثبوت پیش کرسکیں۔گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بی اے پاس بے روزگار نوجوانوں کیلئے پرائم منسٹر انٹرن شپ پروگرام لانچ کرنے کا اعلان کیاہے۔پرائم منسٹر پروگرام کے تحت انٹرنیز کو 30,000 روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے اس اعلان سے نوجوانوں میں اُمید کی کرن جاگی ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انھیں روزگار مہیا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں تاہم اس سلسلہ کو مستقبل میں مزید تبدیلیوں اوربہتری کے ساتھ جاری رکھا جانا چاہئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com