روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید

آب و ہوا میں تبدیلیوں کے مزید ناقابلِ تلافی نقصانات سامنے آگئے

پیرس: (عاقب ابراہیم غوری سے ) آب و ہوا میں تبدیلی کا مطالعہ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم انٹر گورنمینٹل پینل فار کلائمٹ چینج (ٓآئی پی سی سی) نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب موسمیاتی تبدیلیوں سے کرہِ ارض کے حساس نظام کو جو نقصان ہورہا ہے اس کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔

اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت یعنی بے تحاشا بارش، خشک سالی، گرمی کی لہروں اور سبزے کی آگ کے واقعات سے براہِ راست تین کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست زد پر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ہزاروں صفحات پر محیط ایک رپورٹ ہے جس کا نام ’کلائمٹ چینج 2022: اثرات، مطابقت پذیری اور زدپذیری‘ رکھا گیا ہے۔ اس اہم دستاویز کی اشاعت پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹیرس بھی پریس کانفرنس پر موجود تھے جنہوں نے اسے ’انسانی المیے کا اٹلس‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسیسمںٹ رپورٹ ہے جو آئی پی سی سی نے آٹھ برس بعد جاری کی ہے اور 3675 صفحات پر مشمتل ہے لیکن پالیسی سازوں کے لیے 35 صفحات کا خلاصہ لکھا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے ہزاروں مصنفین میں سے ایک ریشل وارن بھی ہیں جو جامعہ ایسٹ اینجلیا کی سائنسداں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوچکا ہے اور دو درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ موت کے برابر ہوگا۔

رپورٹ میں زور دے کر ثبوت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ غیر یقینی موسمیاتی شدت دماغی اور ذہنی امراض کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غریب ترین ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جن میں مشرقی، مغربی اور وسطی افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوبی امریکا شامل ہیں۔ ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں غریب ممالک میں موسمیاتی شدت ( بارش، سیلاب اور خشک سالی وغیرہ ) سے اموات کی شرح بھی 15 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف سے زائد آبادی شہروں کی باسی ہے جہاں ہیٹ ویوو، شہری سیلاب اور طوفان وغیرہ سے انفرا اسٹرکچر اور بجلی کےنظام کو شدید نقصان پہنچتا رہتا ہے۔ یہ تبدیلیاں پورے شہر کو معطل کرسکتی ہیں جن میں ہمارے صوبہ پنجاب کی دھند بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلائمٹ چینج سے جانوروں کی دو انواع معدوم ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کے عالمی اوسط اضافے سے مزید 14 فیصد جاندار صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com