روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

اسٹیفن ہاکنگ کا ’پراسرار بلیک بورڈ‘ نمائش کے لیے پیش

خلاؤں میں نئے جہاں تلاشنے والے اسٹیفن ہاکنگ کے ’پراسرار بلیک بورڈ‘ کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

پیچیدہ سائنسی ڈوڈلز سے بھرا بلیک بورڈ 1980 سے یونیورسٹی آف کیمبرج میں رکھا ہوا تھا۔ یونیورسٹی کے مطابق عالمی کانفرنس میں ہاکنگ کی ہدایت پر ان کے ساتھی سائنسدانوں نے بلیک بورڈ پر ڈوڈلز بنائے تھے۔

جنہوں نے اب تک دنیا بھر کے سائنسدانوں کو الجھا کر رکھا ہوا ہے۔

دنیا میںپروفیسر اسٹیفن ہاکنگ  نے کائنات کے رازوں کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا، یاد رہے آٹھ جنوری انیس سو بیالیس کو پیدا ہونے والے اسٹیفن ہاکنگ کو اکیس برس کی عمر میں موٹر نیوران کی جان لیو ا بیماری لگی، ڈاکٹروں نے انہیں صرف دو سال جینے کی مہلت دی مگر  وہ اس کے بعد بھی  پچپن سال جیے۔

کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے والے اس کمال  سائنٹسٹ کی اپنی کائنات صرف ایک کرسی اور ایک کمپیوٹر اسکرین تک محدود  رہی ۔بیماری نے چلنے پھرنے سے معذور کیاتو بولنے کی صلاحیت بھی چھن گئی ۔

اسٹیفین ہاکنگ نے ریاضیات، طبیعات اور کونیات یعنی کائنات کے علم پر کئی کتابیں لکھیں، آئن اسٹائن کے نظریہ اضافت کی آسان تشریح کی، بلیک ہولز سے تابکاری کے اخراج کی تھیوری پیش کی اور اپنی تھیوریز سے سائنس کو نئی راہیں دیں۔ سائنس کی دنیا پر ان کے احسانات بھلائے نہیں جا سکیں گے۔
اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں حکومتِ برطانیہ نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا ۔ جس کی پشت پر ان کا نام درج اور نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔
اپنی معذوری کے باوجود سائنسی دنیا میں کارنامے سرانجام دینے کے بعد اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال چودہ مارچ 2018کو 76 برس کی عمر میں ہوا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com