وکلاء کی ممبر پنجاب بار کونسل رائے محمد نواز کھرل کے بہیمانہ قتل کی مذمت

رحیم یارخان (قاری عاشق حسین سے )وکلاء ممبرپنجاب بار کونسل رائے محمدنوازکھرل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پنجاب حکومت اس واقعہ میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے مظہرحسین کھرل ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے شیخوہ پورہ میں مخالفین کی جانب سے ممبرپنجاب بار کونسل رائے محمدنوازکھرل کو قتل کئے جانے کے خلاف اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ممبرپنجاب بار کونسل رائے محمدنوازکھرل دین دار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اوروکلاء کے جرات مند لیڈرتھے انہوں نے ہمیشہ وکلاء کی بھرپور نمائندگی کی ان کو قتل کرنے والوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے ان کو کڑی سے کڑی سزادلوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں