Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

"ماسٹرز پروگرام کی بندیش، کراچی یونیورسٹی میں داخلوں کی شرح 25 فیصد تک کم ہوگئ”

کراچی:(علی رضا غوری سے ) اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ماسٹرز پروگرام بند کیے جانے اور گریجویٹ طلبا کو دوبارہ بیچلر کرانے کی پالیسی کے انتہائی سنگین اور جامعات و طلبا کے لیے حوصلہ شکن نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
کالجوں سے 2 سالہ گریجویٹس کرنے والے طلبا کی ایک بڑی تعداد نے اس بار جامعات کا رخ نہیں کیا ہے، اس پالیسی کے نفاذکے بعد پہلی بار جامعہ کراچی میں ’’بی ایس تھرڈ ایئر‘‘ کے نام سے دیے گئے داخلوں میں طلبا کا رجحان انتہائی کم رہا۔
کیونکہ طلبا کا کہنا تھا کہ:
‘وہ کالجوں سے گریجویشن کی ایک ڈگری ہونے کے سبب بیچلر کی ہی مزید ایک اور ڈگری لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ماسٹرز ڈگری پروگرام بند ہونے اور اس کی جگہ بی ایس تھرڈ ایئر میں دیے گئے داخلوں میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال داخلوں کی مجموعی شرح 25 فیصد تک کم ہو گئی۔
جبکہ!
‘جامعہ کراچی کے بعض شعبے ایسے بھی ہیں جہاں داخلوں کی شرح 50 فیصد سے بھی کم ہو گئی اور چند شعبوں میں ایک طالب علم نے بھی داخلہ نہیں لیا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ انرولمنٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق:
‘جامعہ کراچی کے 54 شعبوں میں کل 1213 طلبا نے ماسٹرز پروگرام کے متبادل بی ایس سال سوئم میں داخلے لیے۔
جبکہ!
گزشتہ برس ماسٹرز پروگرام میں کل 1601 طلبہ نے داخلے لیے تھے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں گزشتہ سال 102 داخلوں کی نسبت اس بار 53 داخلے ہو سکے، اسی طرح شعبہ زولوجی میں گزشتہ برس کے 44 داخلوں کی نسبت اس برس 24 داخلے ہوئے۔

‘ملک کی قومی زبان اردوکے نام سے قائم شعبہ اردو میں گزشتہ برس دیے گئے 30 داخلوں کی نسبت اس سال 15 جبکہ انگریزی میں گزشتہ برس کے 64 داخلوں کی نسبت اس برس 51 داخلے ہوئے شعبہ فلسفہ میں گزشتہ برس 8 داخلے تھے جب کے اس سال صرف 1 طالب علم نے داخلہ لیا۔
اسی طرح سوشیالوجی (عمرانیات) میں گزشتہ برس کے 66 داخلوں کی نسبت اس سال 37 داخلے ہوئے شعبہ سیاسیات کے (پبلک پالیسی پروگرام) میں گزشتہ برس کے 20 داخلوں کی نسبت اس سال کوئی داخلہ نہیں ہوا، شعبہ اسلامک لرننگ (بینکنگ اینڈ فنانس) میں 39 داخلوں کی نسبت اس سال کوئی داخلہ نہیں ہوا۔

‘ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں گزشتہ سال دیے گئے 40 داخلوں کی نسبت اس برس 18 داخلے ہوئے، شعبہ فارسی میں گزشتہ برس ماسٹرز پروگرام میں 2 داخلے تھے جبکہ اس برس  ایک داخلہ بھی نہیں ہو سکا۔
اسی طرح شعبہ فزیالوجی میں گزشتہ برس 20 داخلے تھے تاہم اس برس کوئی داخلہ نہیں ہوا، شعبہ اکنامکس میں گزشتہ برس 54 جبکہ اس برس 34 طلبہ نے داخلہ لیا، شعبہ بین الاقوامی تعلقات (انٹرنیشنل ریلیشن) میں گزشتہ برس 88 اوراس سال 62 داخلے ہوئے شعبہ تاریخ اسلام میں 13 کی نسبت 4 داخل ہوئے۔
‘اپلائیڈ فزکس میں 4 داخلوں کی نسبت کوئی داخلہ نہیں ہوا شعبہ عربی میں گزشتہ برس 5 داخلے تھے اس سال 1 داخلہ بھی نہیں ہوا بائیو کیمسٹری میں 20 کی نسبت 16، بائیو ٹیکنالوجی میں 16 سے کم ہو کر 8، بوٹنی میں 14 سے کم ہوکر9، کمپیوٹرسائنس میں 41 سے کم ہوکر8، انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس میں 7 سے کم ہوکر1، اسپیس سائنس میں 6 سے 1، اسلامک لرننگ 45 سے کم ہوکر 38، لائبریری سائنس میں 27 سے 20، ریاضی میں 42 سے 32، مائیکرو بیالوجی میں 30 سے کم ہو کر 23، اسپیشل ایجوکیشن میں 25 سے کم ہو کر 8، شماریات میں 10 سے کم ہوکر 6 داخلے ہوئے تاہم کامرس، ماس کمیونی کیشن سائیکولوجی اور اکنامکس اینڈ فنانس میں ماسٹرز سے بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کی شرح گزشتہ برس کی نسبت کچھ حد تک بڑھ گئی۔

جامعہ کراچی کے ایک سینئر پروفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ:
طلبہ کا یہاں سوال ہے کہ جامعہ میں بی ایس پروگرام میں داخلہ لیں دو سال مزید پڑھیں پھر ایک ہی ’’نوموکلیچر‘‘ کی دوسری ڈگری لے لیں تو ایسی تعلیم کا کیا فائدہ ہو گا مارکیٹ اس ڈگری کو تسلیم نہیں کرت۔
مذکورہ پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ:
’’ہم نے طلبہ کو بتایا ہے کہ یہ 4 سال ماسٹر ڈگری کے ہی مساوی ہوں گے تاہم ڈگری کا مساوی نوموکلیچر ہونے کے سبب طلبہ یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
جبکہ!
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر شاہ علی القدر کا کہنا تھا کہ:
‘یہ تعلیم دشمن پالیسی ہے، 2 سالہ گریجویشن اور ماسٹرز پروگرام بند کر دیا گیا ہے، پرائیویٹ کے ساتھ سرکاری ادارے اب بھی 2 سالہ ڈگری پروگرام کو ہی مانتے ہیں پبلک سروس کمیشن تک ایسے گریجویٹ کو قبول کر رہا ہے۔
لیکن!
‘ایچ ای سی سننے کو تیار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ:
پرائیویٹ بنیادوں پر بھی گریجویشن بند کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند ہو گئے ہیں، ہم پہلے بھی اس کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com