روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

ڈی ایچ اے بہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد

            DHAبہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد کیا گیااس مقابلے کا مقصد پاکستان خاص طور پر جنوبی پنجاب میں صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔اس مقابلے میں ملک کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے والے552 ٹرائی اتھلیٹس نے حصہ لیا  ٹرائی اتھلیٹس میں مختلف سرکاری محکموں ، پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز، کالجوں ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔پاکستان ٹرائی ایتھلان فیڈریشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے پیشہ ور کھلاڑی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھے۔

آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلہ تین ایونٹ پر مشتمل تھا۔جس مین 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل تھی۔

DHAبہاولپور میں آل پاکستان ٹرائی ایتھلان مقابلوں 2021 کا قومی سطح پر انعقاد کیا گیا

DHAبہاولپور میں مقابلے کے اختتام پر انعامات کے تقسیم کی تقریب شروع ہوئی جس میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء مہمان خصوصی تھے۔مشہور ہاکی اولمپئین شہباز سینئر اس شاندار ایونٹ کے مہمان اعزازی تھے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ اس طرح کی دلچسپ سرگرمیاںمعاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو فروغ دینےمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس مقابلے میں جیتنے والوں میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء  نے تمغے اور انعامات تقسیم کئیے۔اولمپئن ارشد ندیم، ہاکی کوچ خواجہ جنید، کوہ پیماہ صائمہ بیگ، اولمپئین باکسر اصغر چنگیزی سمیت قابل ذکر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آل پاکستان ٹرائی ایتھلیٹکس فیڈریشن ، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر بھی موجود تھے۔سہیل عامر اوپن کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں 1 گھنٹہ اور 15 منٹ میں مکمل کیااور گولڈ میڈل کے ساتھ 5 لاکھ کا نقد انعام حاصل کیامحمدبلال نے دوسری اور عامر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  

                                                                                

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com