ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں دلکش ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یوتھ ویژن نیوز : (شوبز ڈسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور خوش مزاج انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس بار وہ اپنی قریبی دوست اور معروف اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔
قوالی نائٹ اور سنگیت پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیوز وائرل
شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔ خاص طور پر قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر کا انداز سب سے نمایاں رہا، جہاں انہوں نے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ پرجوش انداز میں ڈانس کیا۔
حسین رہر کے ڈیزائن کردہ لہنگے نے توجہ سمیٹ لی
ہانیہ عامر نے تقریب میں حسین رہر کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سیاہ اور سنہری لہنگا زیب تن کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ مداحوں نے ان کے لباس، انرجی اور کانفیڈنس کو بے حد سراہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کی بھرپور انرجی اور مسکراہٹ نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ صارفین نے کمنٹس میں ان کے ڈانس کو تقریب کا سب سے خوبصورت لمحہ قرار دیا جبکہ کئی مداحوں نے اسے “ویڈنگ سیزن کا بہترین وائرل مومنٹ” کہا۔