پی ٹی اے نےصارفین کے لیئے خوشخبری سُنا دی! غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز ختم کرنے کا اعلان
یوتھ ویژن نیوز : (ٹیک نمائدہ برائے عفان گوہر سے) — پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز سے پریشان صارفین کو خوشخبری سنا دی۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا اس کی حد پوری ہونے کے بعد انٹرنیٹ استعمال جاری رکھنے کی صورت میں مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں، جس سے صارفین کا بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو جاتا ہے۔
مفت بیلنس سیو سروس
پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے، جو ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر خودکار طور پر انٹرنیٹ بند کر دیتی ہے اور صارف کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔ یہ سروس ہر موبائل صارف کے لیے فائدہ مند ہے تاکہ وہ اضافی چارجز سے بچ سکیں۔
نیٹ ورکس کے لیے ڈائل کوڈز
صارفین مختلف نیٹ ورک کے لیے مخصوص کوڈز ڈائل کر کے یہ سروس فعال کر سکتے ہیں:
- Jazz: 275#*
- Zong: 4004#*
- Ufone: 6611#*
- Telenor: 342#*
پی ٹی اے کا موقف
پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صارفین کو غیر متوقع ڈیٹا چارجز سے بچانے اور موبائل خدمات میں اعتماد بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔
صارفین کے لیے رہنمائی
ماہرین کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ ڈیٹا بنڈل کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں اور بیلنس سیو سروس فعال کر کے غیر ضروری چارجز سے بچیں۔ اس اقدام سے نہ صرف صارفین کے مالی نقصان کو روکا جا سکتا ہے بلکہ موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی شفافیت آتی ہے۔