مردانہ گنج پن کی بڑی وجہ سامنے آگئی

مردانہ گنج پن کی نمایا تصؤیر۔۔

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) دنیا بھر میں بالوں کا جھڑنا مردوں میں ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جو نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ نفسیاتی دباؤ کا بھی سبب بنتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ مردانہ گنج پن کی بڑی وجہ آنتوں کی خراب صحت ہو سکتی ہے۔

بھارتی ادارے ترایا ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق دسمبر 2024 سے دسمبر 2025 تک بھارت کے دس بڑے علاقوں سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد مردوں کے صحت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ مہاراشٹر، اتر پردیش، دہلی این سی آر، تلنگانہ، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، گجرات اور تمل ناڈو کے مرد شامل تھے۔

تحقیق نظامِ ہاضمہ

تحقیق میں قبض کی شکایات کو آنتوں کی صحت کا بنیادی پیمانہ بنایا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ شہری اور مصروف علاقوں میں نظام ہاضمہ کی صحت تیزی سے متاثر ہوئی، سب سے زیادہ تلنگانہ میں کمی دیکھی گئی، اس کے بعد راجستھان اور دہلی این سی آر کا نمبر آیا۔

ماہرین کے مطابق جدید طرزِ زندگی، فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ خوراک، بے ترتیب کھانے کے اوقات، پانی کی کمی اور ذہنی دباؤ بالوں کے جھڑنے کا سبب بن رہے ہیں۔ آنتوں کی صحت متاثر ہونے سے غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک نہیں پہنچ پاتے، اور جسم میں مسلسل سوزش بال قبل از وقت جھڑنے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں زور دیا گیا کہ بالوں کے علاج کے ساتھ ساتھ آنتوں کی صحت، غذائیت، ہارمونز اور ذہنی دباؤ پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ بالوں کا جھڑنا صرف خوبصورتی کا مسئلہ نہیں بلکہ اندرونی صحت کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں