ایران نے امریکا و اسرائیل کے اہداف پر 40 سے زائد میزائل داغ دیے
یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے اہداف پر 40 سے زائد میزائل داغ کر 10 ڈرونز تباہ کیے، مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن متاثر۔
تہران: ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اسرائیل کے اہداف پر 40 سے زائد میزائل داغ کر 10 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی، اور کویت و بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: اگر حملہ نہ کرتے، ایران کے پاس آج ایٹم بم ہوتا،امریکی صدر ٹرمپ
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کی جوہری سائٹس بھی نشانہ بنائی جائیں گی۔ اس دوران حزب اللہ نے تل ابیب کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا، جس کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کے آئرن ڈوم ریڈار سسٹم کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت پر حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔ ایران و اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، اور گزشتہ پانچ روز کے دوران آٹھ ممالک میں تقریباً 20 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں مسلسل چھٹے روز متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی دوران سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ الخرج سٹی کے قریب آنے والے تین کروز میزائل مار گرائے گئے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔