یومِ کشمیر اور 8 فروری کی حکمتِ عملی: سینیٹر عون عباس بپی کی وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ اہم ملاقات

سینیٹر عون عباس بپی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ اجلاس میں شریک۔

یوتھ ویژن نیوز : (مبشر جمیل سے) اسلام آباد: تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی یومِ کشمیر اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا ہاؤس، اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس اہم سیاسی بیٹھک میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں اور تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی تیاری،سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت تحریکِ انصاف کا فیصلہ کن اجلاس

اجلاس کے دوران جہاں یومِ کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، وہیں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے مستقبل کے پروگراموں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے ملک میں آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔

سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاج، کارکنان نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

سوشل میڈیا پر #فوکس_8فروری_سب_بند کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اس اجلاس کو تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یوتھ ویژن نیوز کے مطابق، سینیٹر عون عباس بپی نے اس موقع پر جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو خطے کی سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں