شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کا عمل

یوتھ ویژن نیوز : (قاری عاشق حُسین سے) پاکستان میں ماہِ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، ماہرین فلکیات اور سپارکو کی پیشگوئیاں بھی سامنے آ گئیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں ماہِ شعبان المعظم کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور اطلاعات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ماہِ شعبان کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ ماہِ شعبان کا آغاز 21 جنوری 2026 سے متوقع ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان ملک بھر میں مذہبی اور انتظامی امور کے تعین میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جس پر عوام، ادارے اور متعلقہ محکمے عملدرآمد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں