وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ریڈیو پاکستان کے تاریخی میوزیم کا دورہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر ہائر ایجوکیشن سے ملاقات

یوتھ ویژن نیوز : (محکمہ تعلقاتِ عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر کامران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے تاریخی میوزیم اور 1947 کے اعلانِ آزادی والے اسٹیشن کا خصوصی معائنہ کیا۔

وائس چانسلر IUB ڈاکٹر کامران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے تاریخی میوزیم اور 1947 کے اعلانِ آزادی والے اسٹیشن کا خصوصی معائنہ کیا۔

بہاول پور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل محمد سعید شیخ اور اسٹیشن ڈائریکٹر عمران جاوید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ریڈیو پاکستان میوزیم کا تفصیلی جائزہ وائس چانسلر کو ریڈیو پاکستان کے تاریخی میوزیم کا دورہ کرایا گیا جس میں نشریاتی ورثے سے متعلق وہ نایاب نوادرات محفوظ ہیں جنہوں نے پاکستان کی نشریاتی تاریخ کو نئی جہت دی۔

ڈاکٹر کامران نے پرانے براڈکاسٹنگ رومز، کلاسک ریکارڈنگ آلات، نشریات کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور محفوظ شدہ تکنیکی تنصیبات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آزادی کے اعلان والے اسٹیشن کا معائنہ میوزیم میں موجود وہ پہلا ریڈیو اسٹیشن، جس سے 14 اگست 1947 کو "یہ ریڈیو پاکستان ہے” کی تاریخی صدا نشر ہوئی تھی، ڈاکٹر کامران کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ انہوں نے اس تاریخی اسٹیشن کی ساخت، تکنیکی خصوصیات اور نشریاتی اہمیت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ اسٹیشن ریڈیو کے موجد مارکونی کے ہاتھوں تیار کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر وائس چانسلر نے اس تاریخی ورثے کی اہمیت کو پاکستان کی ثقافتی شناخت کا انمول حصہ قرار دیا۔

وائس چانسلر IUB ڈاکٹر کامران نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے تاریخی میوزیم اور 1947 کے اعلانِ آزادی والے اسٹیشن کا خصوصی دورہ

اپنا تبصرہ بھیجیں