تیس سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری سے لگواسکتے ہیں، وزارت قومی صحت
اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ): تیس سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری 2022 سے لگواسکتے ہیں۔
منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یکم جنوری 2022 سے لگوا سکتے ہیں ۔یہ بوسٹر ڈوز صرف وہ افراد لگوانے کے اہل ہوں گے جنھیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگے 6 ماہ گزر چکے ہوں۔
Load/Hide Comments