پولیو فری بہاولپور کا خواب، ڈی سی ان ایکشن

بہاول پور: (مظہر اسحاق چشتی سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دورا ن پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ اس دوران ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم کے موقع پر ابتک کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ممبران جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں اوراس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں