روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

استعفوں کی منظوری:تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے) استعفوں کی منظوری متعلق پاکستان تحریک انصاف ارکان اسمبلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی عدم منظوری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی اور درخواست میں کہا کہ عدالت سپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے۔

یہ بھی پڑھیںِ: آصف زرداری کی طبیعت مزید بگڑگئی،متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کے 10 ممبران اسمبلی علی محمد خاں ، فضل محمد خان ، شوکت علی،ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شاندانہ گلزار،فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد ، محمد اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی کے علاوہ سپیکر، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر تحقیق کرلے جنہوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر سپیکر استعفوں متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا،اس لیے پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا۔

ممبر اسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی سپیکر نے سنے بغیر استعفی منظور کر لیا،شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے انکا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، پٹشنرزسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس لیے انکے استعفے منظور نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے چھ میجرز نےاپنی برطرفی کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دے کہ 112 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے جائیں،عدالت سپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، عدالت سپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com