روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

آصف زرداری کی طبیعت مزید بگڑگئی،متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا امکان

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) سابق صدر آصف علی زرداری  کراچی کے نجی ہسپتال  میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر متحد عرب امارات منتقل کئے جانے   کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو   نجی ہسپتال پہنچے اور اپنے والد آصف زرداری کی عیادت  کی۔  اس موقع پر ضیاالدین ہسپتال کلفٹن کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے والد کی عیادت کے لیے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ڈاکٹروں سے والد کی طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں  کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com