روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

 وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بنائےگئےڈیش بورڈپر عدم اعتماد،افتتاح کرنےسےانکار

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے )  وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیش بورڈ کا فوری طور پر افتتاح کرنے سے انکار کردیا ۔تاہم وزیراعظم نے ایک ہفتے تک ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد افتتاح کا وقت دیدیا

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد پرچین کا شکریہ ادا کرتاہوں، شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا ۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس ڈیش بورڈ کو مجموعی نقصان اور ریلیف اقدامات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا،یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امدادی سامان کہاں کہاں جا رہا ہے،کھربوں کا نقصان ہو گیا اور ہمارا ڈیش بورڈ رئیل ٹائم انفارمیشن نہیں دے رہا، ڈیش بورڈ پر بجلی، این ایچ اے اور بحالی کے دیگر منصوبوں کی رئیل ٹائم انفارمیشن ہونی چاہئے،

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھربوں کا نقصان ہوگیا  اور ہم ڈیش بورڈ بہتر نہیں کرسکے، ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ  ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،ٹیم کی کاوشوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے،وزیراعظم نےکہا کہ یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟یہ  مذاق ہورہاہے،آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی معافی قبول کرلی

وزیراعظم نے کہا ڈیش بورڈ بہتر کریں آج اس کا عارضی افتتاح کر دیتے ہیں، امین الحق صاحب اگلے پیر تک اس کو اپ گریڈ کر لیں،جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے درست نشاندہی کی  ،اس کو بہتر کریں گے۔

میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں ان کے پاس اس کا کوئی جواب  نہیں ،وزیراعظم نے کہا  کہ یہ ڈیش بورڈ تو اس معیار کا ہےہی نہیں جو ہمیں چاہیے،اس ڈیش بورڈ سے مجموعی نقصان اور ریلیف اقدامات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، ٹیم کی کاوشوں پر   اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے،سیکرٹری انفارمیشن نے کہا ہے کہ ڈیش بورڈ کی تیاری میں بہت اچھے افراد نے حصہ لیا،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com