اسحاق ڈار کا معیشت سے متعلق اہم اعلان

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آرہا ہوں، اللہ توفیق دے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکوں۔کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔

پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جی سی یونیورسٹی میں خطاب،وائس چانسلرنے رد عمل دے دیا

ان کا کہنا تھا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان جس بھنور سے گزر رہا ہے وہ سب جانتے ہیں،  اس دوران حکومت بھی تبدیل ہوئی۔ اللہ توفیق دے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکوں۔

سابق وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت کو اسی طرح بہتر کروں جس طرح 2013 اور17 کے دوران کیا تھا، جب شرح سود کم اور گروتھ ریٹ ہائی تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے پہلے جیسی معیشت ہوجیسے نواز شریف دور میں تھی، نواز شریف کے دور میں دنیا کی 18ویں معیشت بننے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کےمقابلے میں برطانوی پاونڈ 40 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گیا

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہمارے دور میں اچھی گروتھ اور ریزور بھی اچھے تھے، ہماری کوشش ہوگی معیشت کو ٹھیک کریں، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے واپس جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں