روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

صدرمملکت کی سیلاب متاثرین کو مکانوں کی فراہمی کیلئےاہم تجویز

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے )صدر مملکت عارف علوی سے ورلڈ بِرج گروپ آف کمپنیز، کمبوڈیا کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں: تلخیاں! جمع ہوتی امداد بٹتی نظر نہیں آرہی!

۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کمبوڈیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ، دونوں ممالک  کی معیشت میں ٹیکسٹائل کا شعبہ  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،گارمنٹس اور ٹیکسٹائل  کے شعبوں کو دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط پیدا کرکے مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔

صدرعارف علوی نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر  بھی روشنی ڈالی، صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں،دونوں ممالک ٹیکنالوجی، تربیت اور ہنر کی منتقلی ، اشیا اور خدمات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،صدر مملکت کا مزید کہناتھا کہ کمبوڈیا پہلے سے تیار شدہ اور کم لاگت کے مکانات کا تجربہ  رکھتا ہے، سیلاب متاثرین ، ملک کے نچلے اور متوسط طبقے کو مکانات  کی فراہمی کیلئے تیار شدہ مکانات پر غور کیا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں: نیب کا نئے قانون کےتحت پرانے مقدمات کا بھی جائزہ لینےکا فیصلہ

پاکستان اپنی آبادی اور نوجوانوں کو مارکیٹ مطابق ہنر حاصل کرنے کی ترغیب دے رہا ہے،آئی ٹی کے شعبے میں آن لائن کورسز کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،اس موقع پر چیئرمین برج گروپ نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور خام مال کی درآمدات  سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ  تعاون کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے مارکیٹ سروے کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com