روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پیپلزپارٹی کے صدر نجی بینک کےڈیفالٹرنکلے،جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر عزیز الرحمن چن نجی بنک کا نادہندہ نکلا۔ بینکنگ عدالت نے ڈیفالٹر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کی بنک قرض ریکوری کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے جے ایس بنک کو عزیزالرحمن چن کی جائیدادیں عدالتی کارروائی کے بغیر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اتوارکولندن میں نوازشریف سےملاقات کریں گے

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے فنانشل انسٹیٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا۔ بینکنگ عدالت نمبر ایک کے جج نے عزیز الرحمن چن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عزیزالرحمان چن کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جے ایس بنک سے تین مختلف کمپنیوں کے نام سے قرض لیا تھا جو واپس کر دیا۔ بنک نے رہن رکھوائی گئی جائیدادیں بلاجواز نیلام کرنے کی کارروائی شروع کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بنک کو فنانشل انسٹیٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے سے روکا جائے۔ بنک کے وکیل نے بتایا کہ عزیز الرحمن چن، جلیل الرحمن سمیت دیگر کو بنک کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ ڈیفالٹرز کی بنک سٹیٹمنٹس اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ ڈیفالٹرز نے بنک کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں، حقائق چھپا کر عزیز الرحمن چن نے حکم امتناعی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی دنیا کےدوسرے امیرترین شخص بن گئے

عدالت سے استدعا ہے کہ جائیدادیں نیلام کرنے پر جاری حکم امتناعی خارج اور بنک کیخلاف دعوی مسترد کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com