پی ٹی آئی کے11ایم این ایز کےاستعفوں کی منظوری کےنوٹیفکیشن معطل
یوتھ ویژن نیوز( یاسر ملک سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن معطل کر دیئے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن شکور شاد کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے استعفے کی منظوری کے نوٹی فکیشن معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا ایم پی اےعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگیا
پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان کے استعفے منظور ہوئے تھے، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments