شہباز گل کی ضمانت ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا
یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ )اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل صبح 11 بجے سنائے گی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس دوران کمرہ عدالت میں شہبازگل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کوعدالت سے بڑاریلف ملک گیا، تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی ختم
اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اس کیس میں دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد عدالت نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments