ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے

سیلاب سے ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل ٹوٹ گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر کے 149پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں اونچے درجےکا سیلاب،فلڈ فورکاسٹنگ کا ریڈالرٹ جاری

ڈیرہ غازی خان لورالائی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ويلى کی سڑکیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔

خوازہ خیلہ سے بشام اور جھل کٹ تک نیشنل ہائی وے کو بند کیا گیا ہے۔ پنجاب میں این55 فاضل پورسے راجن پور تک بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالاباغ کے مقام پرسیلاب کا خدشہ، لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 2ہزار 328 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا، بلوچستان میں ایک ہزار کلوميٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں