کالاباغ کے مقام پرسیلاب کا خدشہ، لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) سیلاب کالا باغ تک بھی پہنچ گیا۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کالا باغ کے جناح بیراج کے مقام پر رات 2 بجے کے نزدیک 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس وقت جناح بیراج پر پانی آمد 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں سیلاب سے 982افراد ہلاک,7لاکھ سےزائد گھرتباہ
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ دریا کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments