فوج کی وجہ سےحکومت کو پیسے مل رہےہیں،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست خارج

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں PDM کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، PDM بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں