رانا ثنااللہ پر دہشتگردی کا مقدمہ،گرفتاری کا امکان

یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب مونس الہیٰ نے ٹوئٹر پیغام میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

رانا ثنااللہ کے خلاف  تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف دہشت گردی اورکار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ  ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق  کے رہنما مونس الہیٰ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دیکھو آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا دیا۔اب گرفتاری عنقریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں