عمران خان کی مرغی پال اسکیم کیسےفیل ہوئی؟وجہ سامنےآگئی
یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ ) لاہور خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جب کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ مرغی پال سکیم کے تحت چار مرغابیاں اور ایک مرغا دینا تھا مگر غلطی سے چار مرغے اور ایک مرغی دی گئی؟؟ تو ایوان میں قہقہے لگ گئے
یہ بھی پڑھیں:سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل
خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں ضمنی سوال کیا تھا کہ وزیر امور پرورش حیوانات کے محکمے نے چار مرغیاں اور ایک مرغا دینا تھا، لیکن غلطی سے چار مرغے اور ایک مرغی دے دی گئی جس کا کیس بھی چل رہا ہے ۔ ان کے اس جواب پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نیازی سمیت ارکان اسمبلی قہقے لگاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ ملازمت سے برطرف
تاہم جب وزیر امور پرورش حیوانات وڈیرہ ڈویلپمنٹ نے جواب کی نفی کی تو سپیکر نے کل ریکارڈ اسمبلی میں پیش کرنے کی رولنگ دے دی۔خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ جب اگلا سیشن ہو گا تو میں مقدمہ کی ایف آئی آر لے آؤں گا۔