عمران خان کا نوجوانوں کے نام ہنگامی ویڈیو پیغام

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں کو "عمران ٹائیگرز” میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت

حقیقی آزادی کا سفر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، مجھے حقیقی آزادی کا پیغام پہنچانے کے لیے اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے  نوجوانوں کو "عمران ٹائیگرز” میں شمولیت کا طریقہ کار بھی سمجھا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کےشہدا کےخلاف سوشل میڈیاپرمنفی مہم،انکوائری رپورٹ مکمل ہوئی گئی

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے نوجوانوں کو "عمران ٹائیگرز” میں شمولیت کی دعوت دے رہا ہوں۔ "عمران ٹائیگرز”میں میرے ملک کے وہ جنونی نوجوان ہوں گے جو گھر گھر میرا پیغام لے کر جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا میرا پیغام حقیقی آزادی کا پیغام ہے۔ میرا پیغام ہے کہ کیسے ہم ایک خودار قوم بن سکتے ہیں۔ ملک میں ناانصافی اور جہالت کا نظام ہے۔ غریب چوری کرے تو وہ جیل میں، امیر چوری کرے تو اس کو این آر او مل جاتا ہے۔ اقبال کا شاہین وہ ہے جو زنجیریں توڑ کر پرواز کرتا ہے۔ ہم بدقسمتی سے اب تک آزاد قوم نہیں بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا سفر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ مجھے حقیقی آزادی کا پیغام پہنچانے کے لیے اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ مجھے الیکشن کے دن دھاندلی روکنے کے لیے بھی اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ مافیا دھاندلی سے الیکشن جیت جاتا ہے، چاہتا ہوں نظریاتی نوجوان پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں۔ ہم انشاء اللہ دھاندلی کے باوجود اس ملک کو مافیا سے آزاد کروائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا 0300-1119444 واٹس ایپ نمبر پر yes لکھ کر سینڈ کریں اور آج سے "عمران ٹائیگر” کا حصہ بن جائیں۔ یس لکھنے کے بعد ایک ویب سائٹ کا نام میسج میں آئے گا،اس میں رجسٹر ہو جائیں۔چاہتا ہوں کہ سب نوجوان اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔یہ حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں